ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہڑتال کے سبب پیر اور منگل کو اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی ، ریاستی حکومت کا اعلان 

ہڑتال کے سبب پیر اور منگل کو اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی ، ریاستی حکومت کا اعلان 

Mon, 25 Jul 2016 11:35:39  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو 24؍جولائی ( ایس او نیوز ) ریاستی حکومت نے بی ایم ٹی سی اور کے ایس آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے سبب اسکولوں اور کالجوں کے لئے پیر اور منگل کے دن چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ کئی اسکولوں میں جہاں یونیورسٹی میں ایک اخباری اعلامیہ میں بتایا ہے کہ پیر کے دن منعقد ہونے والے انڈر گراجویٹ اور پوسٹ گراجویٹ امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں اور نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یونیورسٹی کے افسران نے کہا کہ منگل کے دن کے امتحان کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ 
کرناٹک میں پرائیویٹ میڈیکل ، ڈینٹل ، انجینئرنگ کالجوں کے وفاق ’’کامیڈکے‘‘ (Comed-k)کی انجینئرنگ سیٹوں کی کونسلنگ مقررہ تاریخ پر کی جائے گی۔ کے ایس آر ٹی سی ، بی ایم ٹی سی، این ڈبلیو کے آر ٹی سی ، این ای کے آر ٹی سی ٹرانسپورٹ کارپریشنوں کے ملازمین کے ہڑتال کے سبب 23000سے زائد بسیں سڑکوں سے غائب رہیں گی کیوں کہ تنخواہوں میں اضافہ کے معاملے پر ان ملازمین انجمنوں سے حکومت کی بات چیت ناکام ہوگئی ہے۔ 


شیموگہ میں چھٹی نہیں : شیموگہ ، ہاسن ، دوانگیرہ اور چترادرگہ میں چھٹی نہیں دی گئی ہے۔ کوپل ، کولار میں صرف ایک دن چھٹی رہے گی۔ شیموگہ میں 90فیصد پرائیویٹ بس سروس دستیاب رہنے کے سبب وہاں اسکولوں اور کالجوں کو چھٹی نہیں دی گئی ہے۔ شیموگہ کے دپٹی کمشنر وی پی ایکیری نے یہ بات بتائی ہے۔ چیف سکریٹری نے اضلاع میں اسکولوں کالجوں کو چھٹی دینے کا اختیار وہاں کے ڈپٹی کمشنروں کو دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چیف سکریٹری نے ضلعی ڈپٹی کمشنروں کو حالات فکے مطابق چھٹی کا اعلان کرنے یا نہ کرنے کا اختیار دیا ہے۔ 
کولار کے دپٹی کمشنر ڈاکٹر کے وی تر لوک چندر نے کہا ہے کہ کولار میں صرف پیر کے دن اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی رہے گی۔ سرکاری بسوں کی ہڑتال کے سبب پرائیویٹ بسوں اور آٹورکشہ مالکین کی طرف سے زیادہ کرایا لئے جانے کی روک تھام کے لئے افسران کا خصوصی دستہ بنایا گیا ہے۔ ضلع کے تمام سرکاری بس اسٹیشنوں پر دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔ ضلع بھر میں پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع میں اسکولوں اور کالجوں کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ 


Share: